ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بجٹ مینڈیٹ کے ساتھ دھوکہ، مودی حکومت نے گنوا دیا موقع: جیوتی رادتیہ سندھیا

بجٹ مینڈیٹ کے ساتھ دھوکہ، مودی حکومت نے گنوا دیا موقع: جیوتی رادتیہ سندھیا

Mon, 08 Jul 2019 23:45:00    S.O. News Service

نئی دہلی، 8 جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کانگریس لیڈر اور سابق وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی طرف سے جمعہ کو پیش بجٹ کو مینڈیٹ کے ساتھ دھوکہ بتایا ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت کے بحران کو دور کرنے اور کسانوں، بے روزگاروں کو راحت دینے کا مودی حکومت کے پاس ایک موقع تھا، جسے انہوں نے گنوا دیا ہے۔جیوتی رادتیہ سندھیا نے انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمز میں لکھے ایک مضمون میں کہا ہے کہ اقتصادی امور پر نظر ڈالنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ نریندر مودی حکومت کے بہی کھاتے میں نقصان زیادہ فائدہ کم دکھائی دے رہا ہے۔نوٹ بندی کے بعد والے سال میں بے روزگاری کی شرح 6.1 فیصد رہی جو 45 سال میں سب سے زیادہ ہے،ہر دن 35 کسان خودکشی کر رہے ہیں۔سال 2018-19 میں زرعی علاقے میں صرف 2.9 فیصد کی برتری ہوئی ہے،جس پیشے پر ملک کی 65 فیصد آبادی منحصر ہے اس کی حالت خراب ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی جی ڈی پی 2018-19 کی آخری سہ ماہی میں گھٹ کر 5.8 فیصد رہ گئی ہے اور نئی سرمایہ کاری کی رفتار 15 سال کے کم سطح پر ہے۔نجی شعبے کے منصوبوں کے ٹھپ رہنے کی شرح 26 فیصد ہو گئی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں دلچسپی نہیں دکھ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ہر مسئلے سے صرف انکار کرنے کے ہی موڈ میں رہتی ہے،لہذا تعجب کی بات نہیں کہ بے روزگاری کے اعداد و شمار اکنامک سروے میں قبول کئے جانے کے باوجود بے روزگاری اور ملازمتوں کی تخلیق کے معاملے میں بجٹ مکمل طور پر خاموش ہے۔وزیر اعظم مہارت ترقی کی منصوبہ بندی کے تحت ہر سال 1 کروڑ نوجوانوں کو موثر بنائے جانے کی بات تھی، لیکن سال 2016 سے اب تک اس منصوبہ کے تحت کل 33.93 لوگ ہی ماہر ہو پائے ہیں اور ان میں سے صرف 10 لاکھ لوگوں کو نوکری ملی ہے۔


Share: